Saturday, April 20, 2024

کرپشن کیخلاف جدوجہد پر قوم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہے ، شیریں مزاری

کرپشن کیخلاف جدوجہد پر قوم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہے ، شیریں مزاری
July 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان عمران خان شیریں مزاری نے کہا کرپشن کے خلاف جدوجہد پر پوری قوم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ایوین فیلڈ ریفرنس فیصلے پر ترجمان عمران خان شیری مزاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اللہ حق ہے، کرپشن کے خلاف جدوجہد پر پوری قوم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا قوم کا چور رنگے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے حوالے نواز شریف نے ہمیشہ جھوٹ بولا۔ نواز شریف آج پاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ شفاف ٹرائل کے بعد نواز شریف کا مکرو چہرہ ایوین فیلڈ کے ذریعے عوام کے سامنے آیا۔ ترجمان عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ملک کو لوٹنے والوں کے لیے سبق ہے۔ بلآخر تحریک انصاف کے جدوجہد رنگ کے آئی۔ اس جدوجہد میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ نواز شریف کا اصل چہرہ سامنے آیا۔ ایک چور منطقی انجام تک پہنچ گیا، باقی کرپٹ عناصر بھی جلد اپنے انجام کو پہچنیں گے۔