Friday, March 29, 2024

کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو بیس فیصد انعام دیا جائے گا ، فروغ نسیم

کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو بیس فیصد انعام دیا جائے گا ، فروغ نسیم
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو بیس فیصد انعام دیا جائے گا اور نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ شکایات نیب، ایف آئی اے، ایس سی سی پی کو بھیجی جائیں گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں فروغ نسیم نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہےہیں۔ تمام جماعتوں کو خوشدلی سے قانون قبول کرنا چاہیے۔ کرپشن فوجداری قانون کا ہی حصہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ فروغ نسیم نے بتایا کرپشن کی شکایت کا کمیشن جائزہ لے گا ، ابتدائی جائزہ آزاد کمیشن لے گا۔ جائزے کے بعد کمیشن شکایت کو متعلقہ تحقیقاتی ایجنسی کو بھیجے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ اینٹی کرپشن مہم میں شہری حکومت کا ساتھ دیں، کرپشن کیخلاف جنگی بنیادوں پر کام نہ کیا تو بہت نقصان ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے لئے جلد ہی قانون کو وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیا جائے گا۔