Monday, September 16, 2024

کرپشن کی لعنت کے خاتمے تک ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہو سکتا: راحیل شریف

کرپشن کی لعنت کے خاتمے تک ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہو سکتا: راحیل شریف
April 19, 2016
کوہاٹ (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیگنل ریجمنٹل سنٹر کوہاٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسٹالیشن تقریب میں میجر جنرل سہیل احمد زیدی سگنل ان چیف کو کرنل کمانڈنٹ کور آف سگنل کے بیج لگائے۔ افسروں، جوانوں اور شہدا کے خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں مواصلاتی سپورٹ پر کور آف سگنل کی کاکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور سیویلینز کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ اس موقر پر چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا تھا کہ کرپشن کی لعنت کے خاتمے تک ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہو سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کی مدد اور حمایت ضروری ہے۔