Saturday, May 4, 2024

کرپشن کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر سنتھ جے سوریا پر دو سال کی پابندی عائد

کرپشن کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر سنتھ جے سوریا پر دو سال کی پابندی عائد
February 26, 2019
 دبئی (92 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرپشن کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کر دی۔ جے سوریا دو سال تک کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ لیجنڈ جے سوریا نے سری لنکا کی جانب سے 110 ٹیسٹ،445 ون ڈے ،30 ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں۔ جے سوریا نے 1996 ورلڈکپ میں سری لنکا کو چیمپئن بنوانے میں کلیدی  کردار ادا کیا تھا۔