Thursday, April 25, 2024

کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان

کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت تھر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے خود میدان میں آگئی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا ہو گا، کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر قانون کو نیب قوانین میں ترامیم کا مسودہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس پہنے اور اپنے چیمبر میں وفاقی وزرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، انہوں نے وزرا پر واضح کیا کہ  کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت نے بھی ملاقات کی ، عامر کیانی نے تھر کی صورتحال پر ابتدائی رپورٹ پیش کی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات پر بھی بریف کیا۔ وزیر صحت نے وزیراعظم کو بتایا کہ طبی آلات کی فراہمی اور صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کیلئے جلد تھر کا دورہ کروں گا ، اسلام آباد میں  4 نئے اہسپتال قائم کئے جائیں گے جبکہ موجودہ ڈسپنسریوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی وزیراعظم کو نیب قوانین میں ترمیم پر بریفنگ دی جبکہ بیرون ملک سے رقوم کی واپسی سےمتعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق تمام فریقین کا اعتماد میں لینے اور مسودہ جلد سے جلد تیار کرنے کی ہدایت کر ہدایت کردی ۔ عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت الرزق داؤد نے بھی ملاقات  کی ، ملاقات میں  سعودی وفد سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ،ہمیں عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا ہو گا۔