Sunday, September 8, 2024

کرپشن کرنیوالوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں : سراج الحق

کرپشن کرنیوالوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں : سراج الحق
March 12, 2016
لاہور (92نیوز) ملک میں کرپشن کےخلاف نیب کی کارکردگی پر سیاستدانوں کے تحفظات کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی اور جے یوآئی کے سربراہان نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک ناسور بن چکا ہے۔ نیب کی پلی بارگین کی شرط سے اس کی بدنامی ہوئی ہے اور قوم کو کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔ ادھر جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا عبیداللہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب ایک آمر کا بنایا قانون ہے جس کا مقصد صرف سیاسی مخالفین کو کچلنا تھا۔ جب ایسے ادارے بنیں گے تو پھر تحفظات تو ہوں گے۔ امیرجماعت اسلامی نے آٹھ اپریل کو قومی اسمبلی میں کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا قانون لانے کا بھی اعلان کیا۔