Friday, March 29, 2024

کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا : شاہ محمود قریشی

کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا : شاہ محمود قریشی
June 1, 2016
کراچی (92نیوز) تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات میں وکلا اپوزیشن کا ساتھ دیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بارایسوسی ایشن سے خطاب میں تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا۔ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیے۔ شاید ہی کوئی ادارہ ایسا ہو جو درست انداز میں کام کررہا ہو، طرز حکمرانی اور نظام کو ازسرنو دیکھنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی راہداری کو گیم چینجر قرار دیدیا اور کہا سی پیک پاکستان سمیت خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا۔