Sunday, September 8, 2024

کرپشن  کا الزام : سینیٹرسیف اللہ کا بیٹا شوکت اللہ بنگش گرفتار

کرپشن  کا الزام : سینیٹرسیف اللہ کا بیٹا شوکت اللہ بنگش گرفتار
August 9, 2015
لاہور(92نیوز)نیب پنجاب متحرک ہوگیا قاسم ضیاء کے بعد پاکستان پپیلز پارٹی کے سینٹر سیف اللہ کے بیٹے شوکت اللہ بنگش کوفراڈکےالزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب پنجاب کے مطابق شوکت اللہ بنگش پر پانچ کروڑ پچیس لاکھ روپے فراڈ کاالزام ہے شوکت اللہ بنگش نے لبرٹی مارکیٹ میں واقع قصر زوق شادی ہال کو غیر قانونی طور پر فروخت کیا تھا۔ نیب پنجاب کےمطابق شوکت اللہ بنگش سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ نیب پنجاب کی جانب سے  دو روزمیں پیپلزپارٹی کےدوسرے رہنما کوگرفتارکیاگیاہے،اس سے قبل  پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف قاسم ضیا کوکروڑوں روپے غبن کرنےکےالزام میں گرفتارکیاجاچکاہے۔