Thursday, April 18, 2024

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی
July 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے نیب قانون میں تبدیلی کیلئے اپوزیشن کی تجاویز ماننے سے انکار کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ترامیم کے بعد احتساب کا ادارہ بے معنی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان جانتا ہے کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں آ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں گیا ہوا تھا۔ یہ ناکامیوں کی ایک طویل داستان ہے۔ وزیر خارجہ بولے کہ بھارت پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا تھا جہاں گیا وہاں بھارت کا سامنا ہوا۔ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ اور گرے لسٹ سے باہر آنے کوشش کرتا تھا۔ عمران خان کی حکومت نے اپنی سفارتکاری سے ان کا راستہ بند کیا۔ پاکستان کی کوششوں کو فیٹف نے سراہا۔