Thursday, May 2, 2024

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، وزیراعظم

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، وزیراعظم
May 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ چوروں اور لٹیروں کو نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے کہا کمزور معیشت وراثتے میں ملی، ہم نےمعیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے۔ وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں غریبوں کا خیال رکھیں، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندروزوں پر نظر رکھی جائے۔ اجلاس کے دوران رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی کو بجلی چوری ختم کرنے اور لائن لاسز کم کرنے پر شاباش دی۔ ادویہ ساز کمپنیوں سے مذاکرات کے بعد 7 ارب روپے کی ریکوری کی جائے گی۔ کابینہ میں اسد عمرکی واپسی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے اسد عمر کو بلاکر ان سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید اور اسدعمر کی ملاقات میں اہم مشاورت کی گئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسد عمر جلد واپس آئیں گے ، ان کی پارٹی کے لئے بہت قربانیاں ہیں ،میں خود ان کو منانے کے لئے جاؤں گا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  معاشی بحران کے حل کے لئے وزیر اعظم نے اہم فیصلے کئے ، وزیر اعظم نے صرف ایک وزیر کو نکالا ، ادویات کی قیمتوں کا بے قابو ہونا اس کی وجہ ہے ۔