Sunday, September 8, 2024

کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، عمران خان

کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، عمران خان
September 16, 2017

خوشاب (92 نیوز) این اے ایک سو بیس کے لوگوں کو ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ مریم بی بی اگر پیسہ حلال کا تھا تو جھوٹ بولنے کی ضرورت کیوں پڑی؟ سب جیل کے چوروں کی چوری ملا کر بھی نوازشریف کے ایک بیٹے کی چوری سے کم ہے، اب معصوم شکل بنا کر پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

خوشاب میں کپتان نے اپنے دھواں دھار خطاب سے کھلاڑیوں کا خون خوب گرمایا اور سیاسی مخالفین کو کھری کھری سنائیں ن لیگ ایک بار پھر کپتان کے نشانے پر رہی۔  

کپتان نے اپنے پرجوش خطاب میں این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کہا کہ ایک بڑا میچ ہونے والا ہے۔ مریم مظلوم بن کر کہتی ہیں کہ ماں بیمار ہیں ووٹ دیدو۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کو تو تنقید کا نشانہ بنایا ہی تاہم مریم نواز کو براہ راست مخاطب کیا اور اُن کے فلیٹوں کے تذکرے کے ساتھ ساتھ یہ پوچھ لیا کہ پیسہ حلال کا تھا تو جھوٹ بولنے کی ضرورت کیوں پڑی؟

کپتان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور اُن کے بچوں کا تذکرہ بھی خوب کیا اور کہا کہ سب جیل کے چوروں کی چوری ملا کر بھی نوازشریف کے ایک بیٹے کی چوری سے کم ہے اور اب پوچھتے ہیں کیوں نکالا؟

عمران خان نے کے پی میں ہونے والی ترقی اور مثالی پولیس کا تو کہا ہی ساتھ ہی دعوی کیا ہم اقتدار میں آکر ساری پالیسیاں غربت کو کم کرنے کے لئے بنائیں گے اور ٹیکس کا منصفانہ نظام لائیں گے۔