Monday, May 20, 2024

کرپشن نے ملک کھوکھلاکردیا،عثمان بزدار،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم پکڑ میں آرہے ہیں،فردوس عاشق

کرپشن نے ملک کھوکھلاکردیا،عثمان بزدار،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم پکڑ میں آرہے ہیں،فردوس عاشق
July 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جب کہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم پکڑ میں آرہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑا غرق کیا، نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا، انہیں حساب بھی دینا ہوگا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آرہے ہیں، معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا۔ معاون خصوصی نے  کہا گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے، آپ شاید ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی بدترین دہشتگردی بھول چکے ہیں، پی اے سی سربراہی سے فراغت ن لیگ کا شہبازشریف کے دماغی چیمبر پرعدم اعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان شہباز،علی عمران کے واپس آکرحساب دینے تک آپکے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔