Thursday, April 25, 2024

کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا ،ایوانوں میں پارسا بن کی بیٹھےلوگوں نے قرضے معاف کروائے: شہباز شریف

کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا ،ایوانوں میں پارسا بن کی بیٹھےلوگوں نے قرضے معاف کروائے: شہباز شریف
January 18, 2017
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کو تباہ کیا ایوانوں میں پارسا بن کر بیٹھے لوگوں نے قرضے معاف کروائے عدالتیں ان سے ملک کا پیسہ نکلوائیں۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان سے آئے طلبا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو کرپشن نے ہی تباہ کیا ہے اربوں روپے لوٹے گئے کھربوں کے قرضے معاف کروایے گئے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں اور وہ لوگ آج پارلیمنٹ میں پارسا ہو کر بیٹھ گئے ہیں جس پر اداروں کو تحقیقات کرنی چاہیے۔  وزیر اعلی نے سستی اور کاہلی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم محنت نہیں کرتےانہوں نے اشرافیہ کو بھی اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔  بلوچستان کے طلبہ نے ایک بار پھر پانی کی عدم دستیابی اور بلوچستان حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا کر وسائل کی کمی کا شکوہ کیا ،تقریب میں بلوچ طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔