Sunday, September 8, 2024

کرپشن میں ملوث سندھ پولیس کے افسران کی لسٹیں تیار

کرپشن میں ملوث سندھ پولیس کے افسران کی لسٹیں تیار
August 24, 2015
کراچی(92نیوز)کرپشن میں ملوث سندھ پولیس کےافسران کےگردگھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیاگیا،نیب نےفہرست بھی تیارکرلیں۔ تفصیلات کےمطابق سندھ پولیس میں کرپٹ اورجرائم پیشہ افسران واہلکاروں کےخلاف کارروائیوں میں تیزی آتی جارہی ہےاوران کےگردگھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیاگیاہےجبکہ نیب نےفہرست بھی تیارکرلی ہے،سی آئی اےجیکب آبادکےانسپکٹراحسن احمداورسابق مختیار کارٹھل غلام عباس سمیت تین افرادنےملکرزمین بیچی،تینوں افرادنےٹھل پولیس اسٹیشن کےساتھ واقع ستائیس سواسکوائرفٹ کی زمین بیچی۔ اس کےعلاوہ سابق ایس ایچ اوفیروزآبادشاہ نوازاورانٹی کارلفٹنگ سیل شریف آبادکےاسماعیل لاشاری نے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا،جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرانٹی کارلفٹنگ سیل مختارعلی منگی بھی کرپشن میں آگےآگےرہے،ڈی ایس پی جمیل اخترکیانی اورفیصل جمیل کیانی کی جائیدادمیں بھی تیزی سےاضافہ ہوا،نیب کی جانب سےسفارش کی گئی ہےکہ ان افسران کوکہیں پوسٹنگ نہ دی جائے۔