Sunday, September 8, 2024

کرپشن ،منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا دو اتھارٹیز اور ایک کمیشن قائم کرنیکا فیصلہ

کرپشن ،منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا دو اتھارٹیز اور ایک کمیشن قائم کرنیکا فیصلہ
December 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت نے  دو اتھارٹیز اور ایک کمیشن قائم کر نے کا فیصلہ، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت قانون وانصاف نے قانون سازی کیلئے بل بھی  تیار کرلیے، کمیشن وزرا، بیوروکریٹس اور سرکاری ملازمین کیخلاف شکایات جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ اداروں کو ارسال کریگا ۔ وزارت قانون وانصاف نے قانون سازی کیلئے بل بھی تیار کرلیے  ، وسل بلوئر قانون کے تحت خودمختار کمیشن وزرا،بیوروکریٹس اور سرکاری ملازمین کیخلاف شکایات جانچ پڑتال کے بعد نیب، ایف آئی اے یا انسداد کرپشن کے صوبائی اداروں کو ارسال کریگا۔ کرپشن کی معلومات فراہم کرنے والے سرکاری ملازم کو قانونی تحفظ بھی دیا جائیگا۔ میوچل لیگل اسسٹنس بل 2018 کے تحت سیکرٹری داخلہ یا کسی بھی سرکاری افسرکی سربراہی میں سنٹرل اتھارٹی قائم کی جا ئیگی۔ حکومت کا دعوی ہے کہ مجوزہ اقدام سے سرکاری اداروں میں 70فیصد کرپشن ختم ہوجائیگی۔ کرپشن کیسز میں وصول ہونیوالی رقم کا 20فیصد حصہ معلومات فراہم کرنے والے فرد کو دیا جا ئیگا۔ قانون میں جھوٹی معلومات فراہم کرنے والے فرد کو 2سال کی سزا اور 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے جب کہ  فوجداری مقدمات میں غریب اور متاثرہ افراد کو قانونی اور مالی امداد فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی سربراہی میں 13رکنی اتھارٹی امداد سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ ہائیکورٹ کے جج کے مساوی فرد کو اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائیگا۔