Friday, April 19, 2024

کرپشن مقدمات میں تاخیر کی ذمہ دار عدالتیں نہیں نیب خود ہے ، سپریم کورٹ

کرپشن مقدمات میں تاخیر کی ذمہ دار عدالتیں نہیں نیب خود ہے ، سپریم کورٹ
July 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے لاکھڑا پاور پلانٹ کیس میں تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکمنامہ میں کہا کرپشن مقدمات میں تاخیر کی ذمہ دار عدالتیں نہیں نیب خود ہے ۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا نیب کے پاس صلاحیت ہے نہ ہی انکوائری اور تحقیقات کا تجربہ۔ نقائص پر مبنی تحقیقات کو ریفرنس میں بدل دیا جاتا ہے۔ چیئرمین نیب کو مرتب ریفرنس کا خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین اگرسمجھتے ہیں ان کی ٹیم کا تجربہ نہیں تو تبدیل کر دیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا  نیب 30 روز میں ریفرنس پر فیصلے کو یقینی بنائے، فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب آفیشل اور پراسیکیوشن ٹیم ہے۔ نیب اپنے رولز مرتب کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرے۔ چئیرمین نیب آئندہ سماعت پر تحریری جواب دیں۔ سیکرٹری قانون نے نئی 120 عدالتوں کی کابینہ سے منظوری لیکر ججز کی تعیناتی کا بیان دیا۔ نئی 120 احتساب عدالتوں میں ججز نیب ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ چئیرمین نے جواب میں کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار احتساب عدالتوں اور حکومت کو قرار دیا تھا