Friday, April 26, 2024

کرپشن قیام پاکستان کے بعد ہی سی ورثے میں ملی :چیئرمین نیب

کرپشن قیام پاکستان کے بعد ہی سی ورثے میں ملی :چیئرمین نیب
December 28, 2015
کراچی(92نیوز)چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ کرپشن قیام پاکستان کے بعد ہی سے ورثے میں ملی  نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دوسو پینسٹھ ارب روپے کی وصولیاں کیں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بات نکلے کی تو بہت دور تلک جائے گی ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں کچھ ایسا ہی کہ دیا  کہنے لگے رشوت اور بدعنوانی  قیام پاکستان کے بعد ورثے میں ملی۔ چیئرمین نیب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کرپشن اب طرز زندگی بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ابتک دو سو پینسٹھ ارب روپے کی وصولیاں کرچکا ہے جبکہ نیب افسران کیخلاف شکایات کے ازالے کے لیے سسٹم متعارف کروادیا ہے ۔