Sunday, September 8, 2024

کرپشن فری پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کی دستخطی مہم کا لاہور سے آغاز، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا مستقبل تباہ کر دیا: سراج الحق

کرپشن فری پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کی دستخطی مہم کا لاہور سے آغاز، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا مستقبل تباہ کر دیا: سراج الحق
March 11, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی دستخطی مہم کا لاہور سے آغاز کر دیا۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نہیں چاہتی کہ پنجاب میں احتساب ہو۔ میگا پراجیکٹس میں کرپشن پر نیب نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ لاہور میں کرپشن فری پاکستان کی دستخطی مہم کے آغاز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نہیں چاہتی کہ پنجاب میں احتساب ہو۔ وزیراعظم کے مطابق پنجاب میں تو سارے معصوم لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو مصلحتوں سے بالاتر ہو کر احتساب کرنا چاہیے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کرپشن ختم کرنے کے بجائے ادارے ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے جبکہ کرپشن ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ اگر عدلیہ احتساب کے لیے قدم اٹھاتی ہے تو اس کے وقار میں اضافہ ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا مستقبل تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ کرپٹ سسٹم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ہیں۔