Tuesday, May 21, 2024

کرپشن ثابت ہونے پر سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی

کرپشن ثابت ہونے پر سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی
May 25, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کرپشن ثابت ہونے پر سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو 2 سال، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت معزز جج جناب منور احمد شاہوانی نے کی۔ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کرپشن میں ملوث سابق صوبائی وزیر خزانہ خالد لانگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو سزا و جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال جبکہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔