Thursday, May 2, 2024

کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، وزیراعظم

کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، وزیراعظم
May 5, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کاخاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ آج لاہور میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نہ صرف معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے اداروں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اورعام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ عمران خان نے کہاکہ بدعنوانی کاخاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کومشن کے طورپر جاری رکھنا چاہیے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔