Monday, May 13, 2024

کرپشن الزامات پر پیرو کے وزیر اعظم کو عہدے سے فارغ کرنے ، مواخذے کی قرار داد منظور

کرپشن الزامات پر پیرو کے وزیر اعظم کو عہدے سے فارغ کرنے ، مواخذے کی قرار داد منظور
November 12, 2020

پیرو (92 نیوز) کرپشن الزامات پر پیرو کے وزیراعظم کو عہدے سے فارغ کرنے اور مواخذے کی قرارداد منظور کرلی گئی ۔ کانگریس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کے حامی سڑکوں پر نکل آئے جس کےبعد ملک بھر میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

پیرو کے دارالحکومت لیما میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا۔

اس دوران کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں ، پیروکی کانگریس نے وزیراعظم مارٹن ویزکارا کیخلاف مواخذے کی قرارداد منظورکی ہے۔

اس حوالے سے مارٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کانگریس جو فیصلہ کرےگی منظور ہوگا اور وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔