Friday, May 3, 2024

کرپشن الزامات میں زیر حراست اب تک 23 شخصیات رہا ، عرب اخبار کا دعویٰ

کرپشن الزامات میں زیر حراست اب تک 23 شخصیات رہا ، عرب اخبار کا دعویٰ
December 27, 2017

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن الزامات پر حراست میں لی گئی 23 شخصیات کو رہا کیا جا چکا ہے۔
گزشتہ ماہ سعودی عرب میں انسداد کرپشن مہم کے تحت شہزادوں اور وزرا سمیت کئی اہم شخصیات کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں فائیو سٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔
عرب اخبار کے مطابق اب تک تئیس افراد کو حکام کیساتھ ڈیل کے بعد رہا کیا گیا ہے تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
اخبار کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید شخصیات کو رہائی مل جائیگی جبکہ الزامات مسترد کرنے والوں کیخلاف کیسز کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
چند روز قبل سعودی حکام نے شہزادہ الولید بن طلال کو چھ ارب ڈالر کے عوض آزادی کی پیشکش کی تھی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی کہ چکے ہیں کہ پچانوے فیصد افراد رقم واپس کرنے پر آمادہ ہیں۔