Wednesday, April 24, 2024

کروڑوں کی کرپشن‘ پی پی رہنماﺅں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

کروڑوں کی کرپشن‘ پی پی رہنماﺅں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
September 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی کروڑوں کی کرپشن کا سراغ لگا لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے دونوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف پر الزام ہے کہ انھوں نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بطور وفاقی وزیر پانی وبجلی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور رینٹل پاور کے ینگ جن منصوبے کی منظوری دی جس میں انہوں نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف پہلے بھی کرپشن کے کیس دائرہیں۔ سابق صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے پی پی دور حکومت میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا تھا۔ نیب کی طرف سے نئے ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوائے جائیں گے جس کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور شرجیل میمن کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔