Monday, September 16, 2024

کروڑوں کی مہنگی ادویات برباد ہونے لگیں

کروڑوں کی مہنگی ادویات برباد ہونے لگیں
April 6, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)یہ کوئی معمولی ادویات نہیں بلکہ غریب عوام کے لیے خریدی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیں، مگر محکمہ صحت کے افسران کی غفلت کا عالم یہ ہے کہ یہ مناسب طریقے سے محفوظ بھی نہیں۔ جگہ کی کمی کا بہانہ بنا کر غفلت کا مظاہرہ اس حد تک کہ ادویات کے ڈبے پھٹے پڑے ہیں جس کے نتیجے میں یہ نہ صرف خراب بلکہ ہر ایک کو چوری کی دعوت بھی دی جارہی ہے۔ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ادویات کمروں میں رکھنے کی گنجائش نہیں باہر رکھنے پر مجبور ہیں سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کی چوری تو عام سی بات ہے، محکمہ صحت کے زمہ داران کے اپنے دفاتر میں بھی قیمتی ادویات کی بربادی جاری ہے۔ کھلے عام پڑی قیمتی ادویات برباد تو ہو رہی ہیں ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے دعوت عام بھی ہے کہ جو چائیے چرا لے ۔