Thursday, April 25, 2024

کروڑوں کی بے ضابطگیاں، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر گرفتار

کروڑوں کی بے ضابطگیاں، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر گرفتار
October 29, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں لاہور کیمپس کرپشن کیس میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر خواجہ علقمہ کو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وی سی ہاوس سے نیب نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وائس چانسلر پر الزام تھا کہ انہوں نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں میں کروڑوں کی کرپشن کی ہے جس کی نیب میں انکوائری جاری تھی کہ صبح نیب نے سابق وائس چانسلر خواجہ علقمہ کو وائس چانسلر ہاوس سے گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ روز کیمپس کے مالک ملک منیر بھٹی اور ان کے صاحبزادہ کو کل لاہور سے گرفتار کیا جبکہ بہاﺅالدین یونیورسٹی کے رجسٹرار ملک منیر گرفتاری کے ڈر سے فرار ہیں، انکی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ خواجہ علقمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سفیر بھی رہے ہیں۔