Friday, March 29, 2024

کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے کیخلاف چین کی خاتون پشاور پہنچ گئی

کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے کیخلاف چین کی خاتون پشاور پہنچ گئی
September 23, 2018
پشاور ( 92 نیوز) چین سے خاتون کے ساتھ فراڈ کرنے والا شخص 3 لاکھ ڈالر لے کر پشاور پہنچ گیا ،خاتون بھی پیچھا کرتی پشاور چلی آئی، رقم نہ ملی تو پشاور میں مقدمہ درج  کرا دیا۔ پشاور میں ایک شہری نے چینی خاتون کو 3 لاکھ ڈالر سے محروم کر دیا تو چینی خاتون پاکستان آ پہنچی ۔ پاکستان آ کر پشاور کے شفیق نامی شخص سے اپنی رقم واپس دینے کا مطالبہ کیا تو خاتون کو دھمکیاں ملنے لگیں ، چینی خاتون جب جمع پونجی اور سب کچھ  ہار گئی  تو پولیس سٹیشن پہنچی مقدمہ تو درج ہوا لیکن پولیس اسے اپنی رقم نہ دلوا سکی۔ پولیس کے مطابق ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ  وہ ملزم کو گرفتار کرانے نہیں بلکہ اپنی رقم واپس لینے کی استدعا کر رہی ہیں۔