Friday, April 26, 2024

کروڑوں مالیت سے تیارڈولفن فورس بھی پولیس گردی پر اترآئی

کروڑوں مالیت سے تیارڈولفن فورس بھی پولیس گردی پر اترآئی
May 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز) کروڑوں روپے سے تیار ڈولفن فورس نے بھی پولیس گردی شروع کر دی۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ڈولفن فورس نے موٹرسائیکل سوار کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا  ،شہری پر تشدد کی فوٹیج 92 نیوز نےحاصل کر لی ہے۔ موٹرسائیکل سوار پر تشدد ٹریفک لائسنس نہ ہونے پر کیا گیا۔