Sunday, September 8, 2024

کروڑوں روپے کے گھپلے !!! پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کروڑوں روپے کے گھپلے !!! پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
August 8, 2015
لاہور (92نیوز) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف قاسم ضیا کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کیلئے نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب نے قاسم ضیا کو کروڑوں روپے کے گھپلوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نیب نے قاسم ضیا کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالتی تعطیلات کے باعث انہیں ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا اور تفتیش کیلئے ان کا ریمانڈ مانگا گیا۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے قاسم ضیا کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ قاسم ضیا کو اگست کے تیسرے ہفتے میں عدالت میں پیش کیا جائے۔ قاسم ضیا سابق ہاکی اولمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر بھی رہے ہیں۔ پنجاب میں طویل عرصے کے بعد کسی سیاسی رہنما کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔