Sunday, September 8, 2024

کروڑوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی میں 200 سے زائد ٹک شاپس کو سیل کر دیا گیا

کروڑوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی میں 200 سے زائد ٹک شاپس کو سیل کر دیا گیا
August 17, 2015
کراچی (92نیوز) ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہدایت پر شہر میں قائم دو سو سے زائد ٹک شاپس کے خلاف واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی کی گئی۔ ٹک شاپس پر کروڑوں روپے کے واجبات تھے جو دو ہزار سات سے ادا نہیں کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر شہر میں قائم دوسو اکانوے، بس شیلٹر اور 20 نادہندہ ٹک شاپس کو قبضے میں لے کر سیل کردیا گیا گیا۔ ٹک شاپس کے خلاف کارروائی شارع فیصل ، گلشن اقبال ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ اور پی آئی ڈی سی کے اطراف میں کی گئی۔ 2004ءمیں تین کمپنیوں کو بس شیلٹرز کا ٹھیکا دس سال کے لیے دیا گیا مگر ٹک شاپس نے دوہزار سات سے نہ تو سرکاری خزانہ میں کوئی رقم جمع کروائی اور نہ ہی معاہدے کے تحت عوام کی سہولت کےلئے واش رومز تعمیر کروائے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے ٹک شاپس پر کروڑوں روپے کے واجبات تھے۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ بس شیلٹر منصوبے کو شہریوں کیلئے سہولت اورکے ایم سی کے لیے ریوینو کا ذریعہ بنایا جائیگا۔ اگر کمپنیوں نے بلدیہ کے واجبات ادا نہ کیے تو بس شیلٹرز اور ٹک شاپس کو نیلام کردیا جائیگا۔