Friday, April 26, 2024

کروڑوں بچے اسکول سے باہر، حکمرانوں کو میٹرو کی پڑی ہے، یہ وقت مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے: عمران خان

کروڑوں بچے اسکول سے باہر، حکمرانوں کو میٹرو کی پڑی ہے، یہ وقت مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے: عمران خان
July 15, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر جبکہ اڑھائی لاکھ بچے ہر سال پانی نہ ملنے سے مر جاتے ہیں مگر حکمرانوں کو میٹرو کی پڑی ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مفتی سعید کے مدرسے میں ختم دعا کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مسجد میں نوافل بھی ادا کیے۔ دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا حکومت اشتہارات پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن عوام کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کر پا رہی۔ یہ وقت مظلوم کیساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں تین حلقوں سے جیت چکا تھا مگر پاکستان کے لیے دھرنا دیا۔ مولانا فضل الرحمان سمیت اکیس سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا کہا مگر احتجاج صرف تحریک انصاف نے کیا۔