Friday, April 26, 2024

کرونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 98 افراد ہلاک، تعداد 2460 ہوگئی

کرونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 98 افراد ہلاک، تعداد 2460 ہوگئی
February 23, 2020
ووہان (92 نیوز) کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 افراد جان سے گئے۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2460 تک جا پہنچی ہے۔ خطرناک کرونا وائرس کے ہلاکت خیز وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  چین میں مزید 97 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،، اور دنیا بھر میں مجموعی ہلاکتیں 2 ہزار 450 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ مہلک وباء کے متاثرین کی تعداد میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز چین بھر میں 630 نئے کیسز سامنے آئے ،،جس کے بعد وائرس متاثرین کی تعداد  78 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے،،جبکہ اب تک تقریباً 23 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جنوبی کوریا چین کے بعد وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا۔ جہاں 556 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک نئی ہلاکت سے مرنے والوں کی کی تعداد بھی 3 ہو گئی۔ اٹلی میں ایک اور شخص کے وائرس کا شکار بننے کے بعد ہلاکتیں دو ہو گئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہو گئی۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں، کالجز اور دوسری سرگرمیوں کو بند کر دیا۔ ادھر جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز سے آزاد ہونے والے 30 برطانوی شہری گھر پہنچ گئے۔ ایران میں بھی وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، مزید 10 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر حکومت نے اسکولوں، یونیورسٹیوں اور کلچرل سنٹرز کو بند کر دیا ہے۔ سعودی عرب میں جی-20 ممالک کے وزرائے خزانہ نے مہلک وائرس کے عالمی اقتصادیات پر اثرات کو جانچنے کیلئے سر جوڑ لیے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے وائرس کے پھیلاو سے عالمی اقتصادی ترقی 0.1 فیصد نیچے جاتے اور چین کی اقتصادی ترقی کو 5.6 فیصد تک محدود ہونے کی طرف اعشارہ دیا۔