Monday, May 13, 2024

کرونا کا خطرہ، پی ایس ایل کا فائنل 22 کی بجائے 18مارچ کو کرانے کا فیصلہ

کرونا کا خطرہ، پی ایس ایل کا فائنل 22 کی بجائے 18مارچ کو کرانے کا فیصلہ
March 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) کرونا وائرس  کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل فائیوکے شیڈول میں تبدیلی کردی۔ ایونٹ کا فائنل 22مارچ کی بجائے اب 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے 17 مارچ کو دوپہر 2 بجے سیمی فائنل میں مد مقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 18مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے  کھیلا جائے گا۔ 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 15 مارچ کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز  کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور  میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا جبکہ شام سات بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان آخری گروپ میچ کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضا مندی سے کی گئی ہے۔۔دوسری جانب کرونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کی ہے۔ بنگلہ دیش نےآئندہ ماہ    ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔