Thursday, May 9, 2024

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر پاکستان اور چین کے درمیان فلائیٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر پاکستان اور چین کے درمیان فلائیٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔ پاکستان نے سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کو پاکستان واپس آنے سے روک دیا۔ پاکستانی حکام کو بھی چین میں ٹھہرنے کی ہدایت کردی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن 2 فروری تک معطل رہے گا جس کے بعد دونوں ممالک مل کر فضائی آپریشن کی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔ قومی ادارہ صحت نے بھی معالجین کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مہنگا ترین لباس پہنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تین ہزار ڈالر مالیت کا پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ صرف ایک بار پہنا جائیگا۔ خریداری کیلئے متعلقہ کمپنیوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ خطرناک اور جان لیوا امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہو گا۔ آیسولیشن وارڈ کے لیے مختص کیا گیا سٹاف اس لباس کو پہنے بغیر مریض کے قریب نہیں جائیگا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایمرجنسی کرونا وائرس کور کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ سیکرٹری صحت ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ارکان کی شرکت ہوئی۔ ڈاکٹر ظفر مراز نے خطاب میں کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا تربیت یافتہ عملی سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے۔ صورتحال کو مکمل مانیٹر کر رہے ہیں۔ تمام صوبوں سے درخواست کی ہے وائرس کے ممکنہ کیسز کیلئے علیحدہ وارڈز مختص کریں۔