Saturday, April 20, 2024

کرونا وائرس کے پھیلنے سے ملک مشکل میں گھرا ہے، چینی صدر

کرونا وائرس کے پھیلنے سے ملک مشکل میں گھرا ہے، چینی صدر
January 26, 2020
بیجنگ (92 نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے ملک مشکل صورت حال سے دوچار ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 56 جبکہ 2 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے پولٹ بیورو کی میٹنگ بلا لی اور کہا کہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو چکی ہے اور 2 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ پاکستان، امریکا، فرانس، تھائی لینڈ، ویتنام، سنگاپور، جاپان، ساوتھ افریقہ، تائیوان، نیپال اور کینیڈا میں بھی کچھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پوری دنیا کو وائرس کی روک تھام کیلئے ایک ہو جانے کی اپیل کی ہے۔