Friday, April 19, 2024

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ، پاک افغان چمن باردر بند کردیاگیا

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ، پاک افغان چمن باردر بند کردیاگیا
March 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے  حکومت نےبڑے اقدامات اٹھاتے ہوئے پاک افغان چمن بارڈر بندکردیاگیا، آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں سات روزتک معطل رہیں گی،ادھر تفتان کےقرنطینہ سنٹر میں زائرین کی تعداد2ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پاک ایران سرحد نویں روزبھی بند ہے جبکہ سندھ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 13مارچ تک بند رہیں گی ۔ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی کر دیے گئے ۔ کروناوائرس کے پھیلاؤکو روکنےکے لئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں ، پاک افغان سرحدایک ہفتے تک ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہے گی ،سرحد کی بندش سے نیٹوسپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈبھی معطل رہے گی۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں سرکاری اور نجی اسکولز،کالجز اورجامعات تیرہ مارچ تک بند رہیں گی ، تعلیمی ادارےسولہ مارچ سے کھلیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران سے واپس آنے والے زائرین کے بچوں کی بھی اسکریننگ کی جائےگی ۔ اس کےعلاوہ سندھ حکومت نے عراق سے آنے والوں کی بھی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سندھ حکومت نے سکھر،لاڑکانہ میرپورخاص میں آئسولیشن وارڈز کی تعداد بڑھانے کی بھی منظوری دے دی۔ کراچی کےعلاقے کھارادرمیں سرجیکل ماسک ذخیرہ کرنے والے 4 افراد گرفتارکرلیاگیا پولیس نے20 ہزارسے زائد ماسک برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک یوسف نے قیدیوں کی اسکریننگ کرانے کیلئے محکمہ صحت کومراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایران سے آنے والے زائرین سے خود ملیں اور زائرین کو بریف کیاجائےکہ وہ احتیاطاً چند دن گھرسےباہرنہ نکلیں،ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوزاس حوالےسےتحریری رپورٹ جمع کروائیں۔