Thursday, April 25, 2024

کرونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آنے لگی، ڈاکٹر ظفر مرزا

کرونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آنے لگی، ڈاکٹر ظفر مرزا
February 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آنے لگی، حفاظتی سامان کا بحران سنگین ہوگیا۔ https://twitter.com/zfrmrza/status/1233084756461588483?s=20 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز نے ٹوئٹ پیغام میں کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے شکار دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری کی تصدیق کی۔ بتایا کہ کہ مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔ کرونا وائرس ، دونوں مریضوں ، حالت میں بہتری ، ڈاکٹر ظفر مرزا ، ٹوئٹ ، اسلام آباد ، 92 نیوز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔  ڈریپ نے ملک میں فیس ماسک سمیت حفاظتی سامان بنانے کیلئے فاسٹ ٹریک لائسنس اور رجسٹریشن کا اجراء شروع کردیا۔ اگر کمپنیاں ضروری میڈیکل ڈیوائس بنانا چاہیں تو ہنگامی بنیاد پر لائسنس دئیے جائیں گے۔ کرونا وائرس ، دونوں مریضوں ، حالت میں بہتری ، ڈاکٹر ظفر مرزا ، ٹوئٹ ، اسلام آباد ، 92 نیوز فارمسسٹ ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی سامان کی کمی کی ذمہ داری ڈریپ اور وزارتِ صحت پر ڈال دی۔ تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک بار پھر خط لکھ دیا۔ الزام عائد کیا کہ ڈریپ کی جانب سے 2 کروڑ سے زائد ماسک بیرون ملک بطور امداد بھیجے گئے جس کے باعث بحران پید ہوا۔ وزارت صحت اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ماسک کی دسیتابی کو یقننی نہ بنا سکی، پمز میں گزشتہ روز ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سرجیکل ماسک کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ پی ڈی ایم اے نے تفتان میں خیمہ بستی قائم کردی، مسلم لیگ ن نے کرونا وائرس پر غور کیلئے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔