Friday, May 10, 2024

کرونا وائرس کے خونی وار جاری، تعداد 494 ہو گئی

کرونا وائرس کے خونی وار جاری، تعداد 494 ہو گئی
February 5, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) کرونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں۔ مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد تعداد 494 ہو گئی۔ وائرس کے گڑھ چینی صوبہ ہوبئی میں صورتحال ابھی تک سنگین ہے جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں اور متاثرین رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسپتالوں کے باہر مریضوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ہووان میں ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیے گئے اسپتال میں بھی علاج معالجہ جاری ہے۔ چین سمیت دنیا میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین ہزار آٹھ سو ستاسی کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد ساڑھے چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا، جاپان، تھائی لینڈ، برطانیہ سمیت متعدد ممالک اپنے شہریوں کو چین سے نکال رہے ہیں۔ جاپان کے ایک کروز پر نکالے گئے افراد میں سے دس میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے دو کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔