Friday, March 29, 2024

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک ایران سرحد چھٹے روز بھی بند

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک ایران سرحد چھٹے روز بھی بند
February 28, 2020
 تحران (92 نیوز) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک ایران سرحد چھٹے روز بھی بند ہے۔ ایران سے پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کی آمدو رفت اورامیگریشن پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تفتان باڈر کے قریب پاکستان ہاؤس میں 270 زائرین رہائش پذیر ہیں جن کی اسکریننگ جاری ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔ ایران سے ملحقہ اضلاع گوادر، ماشکیل، مند اور پنجگور میں ایمرجنسی تاحال نافذ ہے۔ ایران میں موجود پاکستانیوں نے استدعا کی ہے کہ حکومت پاکستان ایران کی حکومت سے رابطہ کرکے مدد کرے۔ تفتان میں ہنگامی بنیادوں پر آئیسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا۔ زائرین کو ایک ہفتہ تک قرنطینہ میں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ محکمہ پی ڈی ایم کی جانب سے تفتان میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔