Sunday, May 12, 2024

کرونا وائرس کے بعد چینی صوبہ ہونان میں برڈ فلو پھوٹ پڑا

کرونا وائرس کے بعد چینی صوبہ ہونان میں برڈ فلو پھوٹ پڑا
February 2, 2020
ہونان (92 نیوز) چین کو آفات نے گھیر لیا، کرونا وائرس کے بعد چینی صوبہ ہونان میں برڈ فلو پھوٹ پڑا۔ خبر ایجنسی کے مطابق برڈ فلو  کے باعث شاؤ یاگ شہر کے پولٹری فارم میں ساڑھے 4 ہزار  مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔ برڈ فلو کی وبا پھوٹنے کے بعد پولٹری انتظامیہ نے 17 ہزار 800 سے زائد چوزوں کو تلف کردیا۔