Friday, April 19, 2024

کرونا وائرس کیخلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، پال ڈبلیو جونز

کرونا وائرس کیخلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، پال ڈبلیو جونز
April 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال ڈبلیو جونز نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے نام خط میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے امریکہ پاکستان کو تین نئی موبائل لیبز فراہم کرے گا۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں آپریشن سینٹر کے قیام کے لئے فنڈ فراہم کیے جائیں گے۔ پاکستان میں قیام پزیر افغان مہاجرین کے لئے 2.4 ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے امریکی ناظم الامور سفیر پال ڈبلیو جونز کو جوابی خط میں امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کسی سرحد کو نہیں پہچانتا، تمام خطے اس کی سفاکی اور تباہی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ کورونا کی عفریت کے خلاف اجتماع جدوجہد نہ کی گئی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انھوں نے کورونا سے امریکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔