Thursday, March 28, 2024

کرونا وائرس کی علامات اور تدابیر، طبی ماہرین نے گائیڈ لائنز جاری کردیں

کرونا وائرس کی علامات اور تدابیر، طبی ماہرین نے گائیڈ لائنز جاری کردیں
February 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ماسک کی بڑھتی ڈیمانڈ کو طبی ماہرین نے غیر ضروری قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے صحت مند افراد کوچہرے پر حفاظتی ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ماسک پہننے کی ضرورت صرف ان افراد کو ہے جو کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہوں۔ کرونا وائرس کی علامات، حفاظتی تدابیر اور ماسک سے متعلق طبی ماہرین نے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد کو چہرے پر حفاظتی ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ماسک پہننے کی ضرورت صرف ان افراد کو ہے جو کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہوں۔ ان افراد کو بھی ماسک استعمال کرنا چاہیے جو نزلہ، زکام میں مبتلا ہوں یا جنہیں کھانسی یا چھینک آرہی ہو۔ ملک کےمعروف معالج ڈاکٹر عبدالباری کے مطابق۔ ہر فرد کو ماسک پہننے کی ضروررت نہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔صحت مند افراد کیلئے ماسک ضروری نہیں۔ تاہم نزلہ کھانسی زکام بخار والے افراد سے تھوڑی احتیاط کریں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس موسم میں عمومی طور پر بہت سے لوگوں کو کھانسی یا نزلہ زکام ہوتا ہے، انہیں کسی بھی تشویش میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ ان علامات کے ساتھ سب سے بنیادی و بڑی وجہ کسی کا چین، ایران یا کسی دوسرے کرونا وائرس سے متاثرہ ملک کا سفر کرنا ہے۔ اگر کسی شخص نے گزشتہ دو ہفتوں میں چین، ایران یا کسی ایسے ملک کا سفر کیا ہو اور پھر وہ نزلہ، زکام، کھانسی میں مبتلا ہوا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرے۔ طبی ماہرین حفاظتی تدابیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کی پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انفیکٹڈ افراد گھر میں رہیں پبلک والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں تاکہ دیگر افراد متاثر نہ ہوں۔۔ ڈاکٹروں کے مطابق 80 فیصد لوگ وائرس سے بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں، وائرس کچھ دن تک جسم میں رہتا ہے پھر ختم ہو جاتا ہے۔ 14 دن سے زیادہ وائرس جسم میں نہیں رہتا۔ موسم گرم ہونے سے وائرس کی منتقلی میں بھی کمی آئے گی۔