Sunday, May 12, 2024

کرونا وائرس کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر بہترین اقدامات اٹھائے جانے لگے

کرونا وائرس کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر بہترین اقدامات اٹھائے جانے لگے
January 28, 2020
بیجنگ (92 نیوز) خونی کرونا وائرس  نے دنیا بھر کو خوف کے شکنجے میں جکڑ دیا ہے ،  عالمی سطح پر موذی وبا کو پھیلنے کیلئے بہترین سے بہترین اقدامات کرنے کیے جارہے ہیں ۔ چین سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے تھرمل اسکریننگ کی جاری ہے ، جس میں مختلف ڈیوائسز سے انسانی جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے ، جس شخص کا پارہ مقررہ حد سے زیادہ نکلے اسے مزید معائنے کیلئے الگ کردیا جاتا ہے۔ تھرمل اسکریننگ دو طرح سے کی جاتی ہے،، ایک میں ہینڈ ڈیوائس کو ماتھے پر رکھ کر انسانی درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے میں ہوائی اڈوں پر خصوصی کاؤنٹرز بنا کر وہاں کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جو انسانی جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کرتے ہیں۔ کچھ ممالک میں مسافروں کو طیارے سے اترنے سے قبل ہی چیک کیا جارہا ہے ، طبی عملہ ہر شخص کے پاس جاتا ہے اس کے ماتھے پر تھرمل اسکینر رکھ کر درجہ حرارت چیک کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متعدد ہوائی اڈوں پر سپیشل کاؤنٹرز بنا دیے گئے ہیں جہاں ہر شخص کا تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے۔ سنگاپور کی ایئرلائنز نے تو چین جانے والےعملے کو خصوصی لباس بھی مہیا کردیے ہیں تاکہ وہ موذی وائرس سے بچ سکیں۔ وائرس کے گڑھ چین کا ذکر کرتے ہیں جہاں اس حوالے سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں ، ہوائی اڈوں پر جراثیم کش ادویات سپرے کی جارہی ہیں جبکہ مسافروں کو روانگی لاؤنج میں داخلے سے قبل ہی تھرمل اسکریننگ سے گزارا جاتا ہے۔