Saturday, May 4, 2024

کرونا وائرس کا مریض مکمل صحت یابی کے بعد کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج

کرونا وائرس کا مریض مکمل صحت یابی کے بعد کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج
March 7, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  کرونا وائرس کا مریض مکمل صحت یابی کے بعد کراچی کے اسپتال سےڈسچارج ہو کر گھر پہنچ گیا ، حکومت نے14روز بعد پاک ایران تفتان سرحد جزوی طور پر کھول دی، سندھ نے ایران سے آنے والے زائرین کو سکھر میں ٹھہرانے کا فیصلہ کرلیا۔ دنیا بھر میں خوف پھیلانے والے کرونا وائرس کیخلاف پاکستان کی بڑی کامیابی، کراچی کے اسپتال میں11روز تک زیرعلاج رہنے والا مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوگیا، ڈاکٹروں نے ٹیسٹوں کے بعد نوجوان کو صحت مند قرار دے دیا۔ حکومت نے کرونا وائرس کے باعث بند پاک ایران تفتان سرحد14روز بعد جزوی طورپر کھول دی، ایران سے بڑی تعداد میں کنٹینرز، ٹینکرز، مال برادر گاڑیاں تفتان سرحد کے ذریعے پاکستان داخل ہوئیں۔ تفتان سرحد کے قریب4مقامات پر زائرین سمیت دیگر افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق اکثر زائرین کو کل آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کو سکھر میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیبر کالونی میں انتظامات شروع ہوگئے ہیں، زائرین کو14روز تک نگرانی میں رکھا جائے گا، کراچی سے ڈاکٹرز آکر ٹیسٹ کریں گے۔