Saturday, April 20, 2024

کرونا وائرس کا شکار ہونیوالے بیرون ملک سے آئے تھے ، وزیر صحت سندھ

کرونا وائرس کا شکار ہونیوالے بیرون ملک سے آئے تھے ، وزیر صحت سندھ
March 10, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیر صحت سندھ  عذرا پیچوہو نے کہا کہ  کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بیرون ملک سے آئے تھے ،  متاثرین کے اہلخانہ  کا بھی مکمل چیک اپ کیا جائے گا، عوام غیر ضروری طور پرگھروں سے باہر نہ نکلیں، ہجوم میں نہ جائیں۔ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ  پی ایس ایل میچ میں عوام جاسکتے ہیں یہ ان کی مرضی ہے ، اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافے کی ابھی منظوری نہیں دی گئی ، تمام فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ٹاسک فورس کے اجلاس میں کئے جاتے ہیں ۔ وزیر صحت  سندھ نے کہا کہ  آج شام کو بھی وزیراعلیٰ  کی زیرصدارت اجلاس ہوگا جس میں مزید فیصلے متوقع ہیں۔