Thursday, March 28, 2024

کرونا وائرس کا خطرہ ، پشاور ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مزید سخت

کرونا وائرس کا خطرہ ، پشاور ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مزید سخت
March 4, 2020
 پشاور (92 نیوز) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پشاور ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کلورین اور ڈیٹول سے لاؤنج اور ٹرالیوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔ بیرونی ممالک سے آنے والی پروازوں کی کلیئرنس کے بعد صفائی کی جاتی ہے۔ ائیرپورٹ کے الیکٹرک سیڑھیوں سمیت دیواروں کی صفائی بھی کی جاری ہے۔ ائیرپورٹ عملے کو ماسک اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے کٹس پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے والے عملے کی ائیرپورٹ داخلے پر پابندئ عائد کی گئی ہے۔ ائیرپورٹ پر جدید سکینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔