Friday, April 26, 2024

کرونا وائرس پھیلنے کے گڑھ شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی مدد کی اپیل

کرونا وائرس پھیلنے کے گڑھ شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی مدد کی اپیل
January 27, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) چین میں وبائی شکل اختیار کرنے والے کرونا وائرس نے ووہان میں زیرتعلیم دو ہزار پاکستانی طلبہ کی مشکلات بڑھا دیں۔ خوراک اور پانی نہ ملنے کے باعث شدید پریشانی کے شکار طلبہ نے حکومت پاکستان سے فوری مدد طلب کر لی۔ چین کے صوبے ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کو خوف میں مبتلا کردیا۔ کرونا وائرس سے شدید متاثر چین کے اس صوبے میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء بھی پھنس گئے۔ ووہان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 200 سے زائد طلباء محصور ہو کر رہ گئے۔ طلبہ کو پانی کے ساتھ ساتھ خوراک کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ووہاں صوبہ میں اس وقت 2000 سے زائد پاکستانی طلباء مختلف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ طلباء نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان انہیں ووہان سے نکالنے کا انتظام کرے۔ چین میں زیر تعلیم طلباء کے مطابق 2 دن پہلے پاکستانی سفارت خانے نے رجسٹریشن کے لئے رابطہ کیا تھا مگراس کے بعد ان کی مدد کے لئے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔