Sunday, May 12, 2024

کرونا وائرس پر جلد ہی قابو پا لیں گے ، چینی سفیر

کرونا وائرس پر جلد ہی قابو پا لیں گے ، چینی سفیر
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چین کے سفیر  ژاؤ جنگ نے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کرونا وائرس پر جلد ہی قابو پا لیں گے ، کرونا وائرس میں مبتلا 500سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ  پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے مکمل تعاون اور اعتماد کے شکر گزار ہیں، چین میں تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،  چین میں 371افراد ہلاک ہوئے، چینی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 7مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، یہ  مشتبہ افراد کرونا وائرس سے متاثر نہیں،چین سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر مکمل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے،پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، دوسرے ممالک سے کٹس آ گئی ہیں اس لیے پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص اب ممکن ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  ایئرپورٹس پر بھی احتیاطی انتظامات مکمل کر لیے گئےہیں،  صوبوں کے ساتھ بھی کرونا وائرس کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔