Sunday, May 19, 2024

کرونا وائرس نے پورا اٹلی بند کر دیا ، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان

کرونا وائرس نے پورا اٹلی بند کر دیا ، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان
March 10, 2020
میڈرڈ  ( 92 نیوز) کرونا وائرس نے  پورا اٹلی  بند کر دیا، چھیانوے  ہلاکتوں کے بعد وزیر اعظم  نے ملک بھر  میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ،  تمام تعلیمی  ادارے، ریزارٹس بند وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کے نفاذ سے ملک بھر کی جیلوں میں فسادات پھوٹ پڑے جن میں   7 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 463تک جا پہنچی ، چین کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں ، خبر ایجنسی  کے مطابق اٹلی  کے وزیر اعظم نے پورے ملک  میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ اٹلی میں مخصوص حالات کے بغیر ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، یورپ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد500تک پہنچ گئی ہے ، چین میں کرونا وائرس سے مزید17افراد ہلاک،اموات3136ہوگئیں ۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں چار ہزار سے بڑھ گئیں ،ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔