Thursday, March 28, 2024

کرونا وائرس نے پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

کرونا وائرس نے پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی
January 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے کرونا وائرس نے پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی، جان لیوا وائرس کے شبے میں چینی شہری کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ چینی شہری کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے، 40 سالہ فینگ فین چند روز قبل خطرناک وائرس کے گڑھ چینی شہر ووہان سے واپس لوٹا تھا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے چینی کیمپ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، انڈسٹریل اسٹیٹ میں مقیم چینی انجینئرز سے معلومات لی جائیں گی۔