Wednesday, April 24, 2024

کرونا وائرس مشتبہ کیسز کیلئے 5 اسپتالوں کو فوکل اسپتال قرار دیا، یاسمین راشد

کرونا وائرس مشتبہ کیسز کیلئے 5 اسپتالوں کو فوکل اسپتال قرار دیا، یاسمین راشد
February 4, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لیے صوبے کے پانچ اسپتالوں کو فوکل اسپتال قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے میڈیاسے بات چیت میں کہاہے کہ کرونا وائرس نیا وائرس ہے،جو سانس کی نالیوں اور پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے، سات مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن کوئی بھی کرونا وائرس کا کوئی بھی  کنفرم کیس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر سیکڑوں چینی کام کررہے ہیں، محکمہ صحت نےکروناوائرس کے شبہ پر پنجاب میں 8ہزار سے زائدافراد کی سکریننگ کی ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ حکومت ایئرپورٹ کے نزدیک پر ایسی جگہ تجویز کرنے کا سوچ رہے ہیں جہاں کرونا کے مشتبہ مریضوں کو شہر سے باہر ہی رکھا جائے۔